ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کے زیر اہتمام کنک داس جینتی کا انعقاد

بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کے زیر اہتمام کنک داس جینتی کا انعقاد

Mon, 06 Nov 2017 16:46:03    S.O. News Service

بھٹکل:6/ نومبر (ایس اؤنیوز) کنک داس بھگتی اور روحانی فکر کے حامل تھے انہوں نے اسی بنیاد پر ادب کے میدان میں بہت بڑا کام کئے جانے کا بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے بھٹکل تحصیلدار دفتر میں منعقدہ کنک داس جینتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ کنڑا ادب میں پمپا، رنّا جیسے کلاسیکل شاعروں کو جتنی اہمیت ہے اتنی ہی اہمیت کنک داس کی بھی ہے۔ موہن ترنگنی ، ہری بھگت جیسی تصنیفات کے ذریعے کنک داس آج بھی عوام کے ذہنوں میں زندہ رہنے کی بات کہی۔ داس پنتھ کی تشہیر کرتےہوئے کنڑا اور ایک مہان شاعر پرندر داس کی صف میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ تحصیلدار وین باڈ کر ، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک اور مختلف محکمہ جات کے افسران پروگرام میں شریک تھے۔


Share: